باخموت میں 3 مربع کلومیٹر کا مزید علاقہ آزاد کروالیا ہے: مالیار

یوکرینی نائب وزیر دفاع اینا ملایار  نے بتایا ہے کہ باخموت کے قریب تین مربع کلومیٹر کا علاقہ روس سے آزاد کروالیا گیا ہے

2032717
باخموت میں 3 مربع کلومیٹر کا مزید علاقہ آزاد کروالیا ہے: مالیار

یوکرینی نائب وزیر دفاع اینا ملایار  نے بتایا ہے کہ باخموت کے قریب تین مربع کلومیٹر کا علاقہ روس سے آزاد کروالیا گیا ہے۔

مالیارنے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں مشرقی اور جنوبی محاذوں سے متعلق بیان دیا ۔

نائب وزیر دفاع نے بتایا کہ ہماری فوج نے  مشرقی محاذ پر کوپیانسک کے علاقے میں  روسی فوج کے حملے ناکام بنانا  جاری رکھا ہوا ہے جس پر روسی فوج دوبارہ سے منظم ہو رہی ہے  جبکہ  باخموت کے قریب ہماری فوج نے روسی پیش قدمی کو بھی روکنے کی کوشش کی ہے۔

 علاوہ ازیں ، روسی فوج  دونیسک کے علاقوں کلیشیوکایا،کردیوم ایوکا  اور اوزار یانیکوا پر دوبارہ قبضے کی کوشش میں ہے البتہ یہاں بھی انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ہماری فوج نے باخموت کا تین مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس لےلیا ہے،ہماری فوج میلیت پول کی جانب  حملے  جاری رکھے ہوئےہے اور روسی فوج کو جنوبی محاذ پر فوجیوں،اسلحہ اور دیگر  فوجی سازو سامان کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

 دریں اثنا ، یوکرینی فضائیہ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ شب روس نے اودیسہ اور نیپرو پیترو ووسک کے علاقوں  پر  شاہد نامی بتیس ڈرونز سے حملہ کیا جن میں سے تئیس کو مار گرایا گیا ہے ۔

 اودیسہ کے فوجی ہیڈ کوارٹر کے صدر اولیگ کیپر نے بتایا کہ  ان ڈرونز کے حملوں میں  بعض گوداموں،عمارتوں،زرعی مشینوں اور دیگر سامان کو نقصان پہنچا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں