یونان میں جنگلاتی آگ دوبارہ سے بھڑک اٹھی

سیدیرو اور یانولی کے دیہاتوں میں جنگل کے علاقے میں آگ دوبارہ شدت اختیار کرنے کے بعد شہری تحفظ کی تنظیم نے گاؤں کے رہائشیوں کو علاقے سے دور جانے کو کہا ہے

2030991
یونان میں جنگلاتی آگ دوبارہ سے بھڑک اٹھی

یونان میں الیگزینڈروپولی اور میریچ میں لگنے والی آگ پر 12ویں دن بڑی حد تک قابو پالیا گیا تھا لیکن خطے میں آگ کے شعلے پھر سے بڑھ رہے ہیں۔

 سیدیرو اور یانولی کے دیہاتوں میں جنگل کے علاقے میں آگ دوبارہ شدت اختیار کرنے کے بعد شہری تحفظ کی تنظیم نے گاؤں کے رہائشیوں کو علاقے سے دور جانے کو کہا ہے۔

فاریسٹ فائر آبزرویٹری (EPADAP) کے سیٹلائٹ ڈیٹا کے مطابق، 19 اگست کو الیگزینڈروپولی اور میریچ میں شروع ہونے والی آگ سے 28 اگست تک 826 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبہ جل گیا ۔

روڈوپ صوبے میں، جس میں کوموتینی اور اس کے دیہات شامل ہیں جبکہ،  قلعی جا درہ گاؤں کے قریب جنگل کے علاقے میں آگ دوبارہ شدت اختیار کر گئی۔

خطے میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے یونانی قبرصی انتظامیہ ، جرمنی، بلغاریہ، سربیا، فرانس، چیکیا، رومانیہ، سلواکیہ اور البانیہ کی ٹیمیں یونان کا ساتھ دے رہی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں