آذربائیجان ہلال احمر کی آرمینیائی باشندوں کے لیے 40 ٹن آٹے پر مشتمل خوراک کی امداد

ہلال احمر: ہم  سیاسی عمل سے ہٹ کر  ایک غیر سرکاری تنظیم ہیں، اگر ضرورت پڑی تو  ہم قارا باغ میں آرمینیائی باشندوں کو مدد فراہم کرتے رہیں گے

2030502
آذربائیجان ہلال احمر کی آرمینیائی باشندوں کے لیے 40 ٹن آٹے پر مشتمل خوراک کی امداد

آذربائیجان ہلال احمر نے قارا باغ  میں مقیم آرمینیائی باشندوں کے لیے 40 ٹن آٹے پر مشتمل خوراک کی امداد بھیجی۔

40 ٹن آٹے سے لدے دو ٹرک دارالحکومت باکو سے روانہ ہوئے، جو خانکندی اور آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے آرمینیائی باشندوں کو پہنچائے جائیں گے۔

آذربائیجان ہلال احمر کے صدر نوروز اسلان نے پریس کو ایک بیان میں کہا کہ ٹرک اگدام-ہانکندی کا راستہ استعمال کریں گے۔

اسلان نے کہا کہ انہوں نے انسانی بنیادوں پر قدم اٹھایا ہے اور انہیں امید ہے کہ اس قدم کا خنکندی میں عالمی برادری اور آرمینیائی باشندوں کی طرف سے خیر مقدم کیا جائے گا۔

اسلان نے بتایا کہ ہم  سیاسی عمل سے ہٹ کر  ایک غیر سرکاری تنظیم ہیں، اگر ضرورت پڑی تو  ہم قارا باغ میں آرمینیائی باشندوں کو مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ ،  قاراباغ میں آرمینیائی آبادی کو "انسانی بحران کا سامنا" ہے، اور آرمینیا کی طرف سے بھیجے گئے ٹرکوں کو  سرحدیں بند ہونے کی وجہ سےتقریباً ایک ماہ سے سرحد وں پر  انتظار کرایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں