یورپی یونین: تباہ ہونے والے نجی جیٹ میں پریگوژن کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکتی

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ پریگوژن کی موت کے پیچھے روسی ملکی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کا ہاتھ ہے

2029079
یورپی یونین:  تباہ ہونے والے نجی جیٹ میں پریگوژن کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہو سکتی

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر اسٹانو کا کہنا ہے کہ روسی نجی سیکیورٹی کمپنی ویگنر کے بانی یوگینی پریگوژن کی موت سے متعلق دعووں   کی، روس سے جاری کردہ  کسی بھی معلومات کی طرح، تصدیق کی ضرورت ہے۔

پیٹر اسٹانو نے پریگوجن کی موت سے متعلق دعووں  کے حوالے سے ایک بیان میں  کہا کہ"ان ایام میں  روس سے منظر عام پر آنے والی کوئی بھی چیز قابل اعتبار نہیں ہے۔ ہمارے لیے اس خبر  کی تصدیق کرنا بہت مشکل ہے ،لہذا ہم  اس پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں۔"

پریگوژن کی موت کے ویگنر پر اثرات کے  حوالے سے اسٹانو نے بتایا کہ " ہم امید کرتے ہیں کہ  دنیا کے متعدد مقامات پر ویگنر کی کاروائیاں نکتہ پذیر ہو جائینگی۔ تا ہم ، ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ویگنر  محض اپنے بانی کے ماتحت نہیں۔ اس  کا انتظام، کنٹرول اور مالی تعاون   ماسکو انتظامیہ کے ہاتھ میں ہے۔ "

اسٹانو نے یاد دہانی کرائی کہ ویگنر یوکرین، شام، لیبیا اور افریقی ممالک میں اپنے اقدامات کی وجہ سے یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

دوسری جانب  متحدہ امریکہ کے محکمہ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ Tver میں گر کر تباہ ہونے والے نجی  جیٹ میں سوار پریگوژن کو" مار ڈالا گیا ہے۔"

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹ رائیڈ نے پریس کو پریگوژن کی  ہلاکت کے حوالے سے ایک بیان دیا۔

رائیڈ  نے  زور دیتے ہوئے کہا  کہ امریکہ  کا خیال ہے کہ  پریگوژن کا قتل کیا گیا ہے،  اور مختلف عوامل پر مبنی ہمارے ابتدائی جائزے  اسی چیز کا احتمال پیش کرتے ہیں۔

نجی طیارے کو  خشکی سے   نشانہ بنائے جانے کے دعووں  کی  تصدیق کرنے  والی کوئی معلومات موجود نہ ہونے کا  ذکر کرنے والے  رائیڈ نے   جیٹ کے اندر کسی بم کے پھٹنے   کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔

دوسری جانب برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ پریگوژن کی موت کے پیچھے روسی ملکی خفیہ ایجنسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کا ہاتھ ہے۔

برطانوی حکام کی بنیاد پر بی بی سی کی خبر کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتن  کے حکم پر پریگوثن اور 9 افراد پر مشتمل طیارے کو ایف ایس بی نے مار گرایا۔

خبر میں یہ کہا گیا   ہے کہ ایف ایس بی کی  پوتن   سے وابستگی ناقابل بحث ہے، اور اس طرف اشارہ  دیا گیا کہ  روسی مخالف الیکسی ناوالنی کو زہر دینے میں اس سروس کا ہاتھ تھا۔

روس کی ہنگامی صورتحال کی وزارت نے اطلاع دی  تھی کہ گزشتہ روز ملک کے علاقےتور  میں نجی جیٹ کے گرنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے  ہیں۔

جبکہ روسی وفاقی   فضائی نقل و حمل ایجنسی نے  ہلاک شدگان میں ویگنر کے بانی یووگینی  پریگوژن بھی  شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں