فرانس، جنگلات کی آگ سے 500 ہیکٹر کا علاقہ جل کر راکھ بن گیا

علاقے میں آنے والے 650 فائر فائٹرز کے علاوہ، بہت سے فائر فائٹنگ طیاروں نے آگ بجھانے میں مداخلت کی، اور تقریباً 500 ہیکٹر جنگلات کا رقبہ تباہ ہو گیا

2024705
فرانس، جنگلات کی آگ سے 500 ہیکٹر کا علاقہ جل کر راکھ بن گیا

فرانس کے مڈل پیرینیس میں آتشزدگی سے 500 ہیکٹر جنگلات کو نقصان پہنچا۔

پیرینیس  کے دفتر ِگورنر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق، علاقے میں واقع سینٹ آندرے، سوریدے اور ارجیلیس-سور-میر  کیمپس میں کل بھڑکنے  والی آگ پر صبح کے اوقات میں ہی قابو پایا جا سکا گیا۔

علاقے میں آنے والے 650 فائر فائٹرز کے علاوہ، بہت سے فائر فائٹنگ طیاروں نے آگ بجھانے میں مداخلت کی، اور تقریباً 500 ہیکٹر جنگلات کا رقبہ تباہ ہو گیا۔

آگ لگنے سے 4 کیمپوں کو نقصان پہنچا، آس پاس کے 3 ہزار افراد کو حفاظتی وجوہات کے پیش نظر  محفوظ مقامات کو منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ آگ کے شعلوں اور دھوئیں سے 20 فائر فائٹرز سمیت 50 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

قابو پا لی جانے والی آگ کو  بجھانے کا کام  تا حال جاری ہے ۔

فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانین نے کہا کہ آگ  بجھانے  کے لیے تمام امکانات کو متحرک کر دیا گیا ہے اورعلاقے کے مکینوں  کو ہوشیار رہنے کی اپیل کی  گئی ہے۔



متعللقہ خبریں