ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک پر حملوں کا سلسلہ جاری

حال ہی میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کے خلاف حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، تو  ان اشتعال انگیزیوں  کی اجازت  دیے جانے پر  ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے

2023618
ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک پر حملوں کا سلسلہ جاری

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں قرآن پاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام مخالف اور نسل پرست "دانسکے پیٹریٹر" نامی گروپ کے ارکان نے کل کوپن ہیگن میں پاکستانی، الجزائر، انڈونیشیائی اور مراکش کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا۔

اس گروہ نے بعد ازاں  کوپن ہیگن میں ایک مسجد کے سامنے قرآن پاک کو  شہید کیا۔

اسلام مخالف بینر کھولنے اور نعرے لگانے والے گروپ نے ان لمحات کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست نشر کیا۔

یہ اشتعال انگیزی پولیس کی موجودگی میں کی گئی۔

حال ہی میں سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کے خلاف حملوں میں شدت آتی جا رہی ہے، تو  ان اشتعال انگیزیوں  کی اجازت  دیے جانے پر  ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

ڈنمارک میں ایک اسلامو فوبک اور انتہائی قوم پرست گروپ نے اپریل سے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ترکیہ کے پرچم اور قرآن کی گستاخیوں کا عمل شروع کیا تھا۔

اسلام مخالف بینرز کھولنے اور اسلام کی توہین کے نعرے لگانے والے گروپ کے ارکان نے 21 جولائی کو عراقی سفارت خانوں، 24 جولائی کو ایران اور عراق اور 25 جولائی کو مصر اور ترکیہ کے سفارت خانوں کے سامنے قرآن خوانی کو نذرِآتش کیاتھا۔

ان نازیبا حرکتوں پر غور کرنے کے زیر مقصد31 جولائی کو  اسلامی تعاون تنظیم کا 18واں وزرائے خارجہ اجلاس منعقد ہوا تھا تو  بیک وقت  ڈنمارک اور سویڈن میں قرآن کریم پر  حملے کیے گئے تھے۔



متعللقہ خبریں