بیلجیئم: ماہِ جولائی کی بارشوں نے گذشتہ 35 سال کے ریکارڈ توڑ ڈالے

ماہ جولائی کے دوران 21 روزہ بارشوں نے گذشتہ 35 سال کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں

2019372
بیلجیئم: ماہِ جولائی کی بارشوں نے گذشتہ 35 سال کے ریکارڈ توڑ ڈالے

بیجلیئم میں ماہ جولائی کے دوران 21 روزہ بارشوں نے گذشتہ 35 سال کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں۔

بیلجیئم شاہی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ ماہِ جولائی پچھلے 35 سالوں کا بارانی ترین مہینہ رہا ہے۔

ملک میں جولائی کے مہینے میں اوسطاً 14 دن بارش برستی ہے لیکن اس سال جولائی میں 21 دن تک بارشیں برسی ہیں۔ توقع ہے کہ بارشیں اگست کے دوسرے ہفتے تک جاری رہیں گی۔

ملک میں درجہ حرارت بھی اوسطاً 18،7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایسی ہی صورتحال 1988  میں بھی پیش آئی تھی اور جولائی کے مہینے میں 23 دن بارشیں برسی تھیں۔تاہم گذشتہ سال اس مہینے میں صرف 5 دن بارش برسی تھی۔



متعللقہ خبریں