سویڈن میں قرآن سوزی کا مقصد ہماری بین الاقوامی حیثیت کو خراب کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے: کرسٹیشون

مقدس کتاب کو نذرِ آتش کیا جانا ہماری سکیورٹی پالیسی کو مسائل میں ڈال  رہا ہے۔ ہمارے ملک کو غلط شکل میں متعارف کروا یا جا رہا ہے: وزیر اعظم اُلف کرسٹیشون

2016767
سویڈن میں قرآن سوزی کا مقصد ہماری بین الاقوامی حیثیت کو خراب کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے: کرسٹیشون

سویڈن کے وزیر اعظم اُلف کرسٹیشون نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن سوزی کا مقصد ہمارے ملک کی بین الاقوامی حیثیت کو خراب کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے۔

کرسٹیشون نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں حالیہ دنوں میں سویڈن میں قرآن سوزی کے بڑھتے ہوئے واقعات کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن سوزی کے اقدامات کو اس طرح دِکھایا جا رہا ہے کہ جیسے یہ حکومت کی طرف سے کئے جا رہے ہوں۔ ہم قرآن پر حملوں  کے بارے میں متعلقہ حکام کے ساتھ ڈائیلاگ  کی حالت میں ہیں اور حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں، سویڈن  کو نقصان پہنچانے کی خاطر اور  دیگر حکومتوں  کی حمایت سے جاری  غلط معلومات پھیلانے والی مختلف مہموں کا سامنا ہے۔

کرسٹیشون نے کہا ہے کہ ملک میں قرآن سوزی کا مقصد بین الاقوامی سطح پر سویڈن کی حیثیت کو نقصان پہنچانا  اور ہمیں تقسیم کرنا ہے۔ مقدس کتابوں کو  نذرِ آتش کیا جانا ہماری سکیورٹی پالیسی کو مسائل میں ڈال  رہا ہے۔ ہمارے ملک کو غلط شکل میں متعارف کروا یا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والی مہمیں سویڈن کے شہریوں کو بھی اور بیرونِ ملک سویڈش کمپنیوں کو بھی مسائل میں مبتلا کر رہی ہیں۔  یہی نہیں ملک کی داخلہ سلامتی کو ضعیف کر کے دہشت گردی کے خطرے میں اضافہ کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ سویڈن خفیہ ایجنسی نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ قرآن سوزی کے حالیہ واقعات اور عالمِ اسلام میں احتجاجی مظاہروں  نے اسکینڈینیویئن قوم کے تائثر  کو خراب کیا  ہے۔ ان واقعات کی وجہ سے ملک میں  دہشت گردی الارم کا درجہ بلند کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں