ناروے کی 12 وزارتوں پر سائبر حملہ

وزارتوں کو سروسز فراہم کرنے والی سرکاری ایجنسی کے سربراہ ایرک ہوپ نے کہا کہ ہم نے ایک پلیٹ فارم پر خامی کی نشاندہی کرکے اسے ٹھیک کر دیا ہے

2015753
ناروے کی 12 وزارتوں پر سائبر حملہ

ناروے کی 12 وزارتوں پر سائبر حملہ کیا گیا ہے۔

 وزارتوں کو سروسز فراہم کرنے والی سرکاری ایجنسی کے سربراہ ایرک ہوپ نے کہا کہ ہم نے ایک پلیٹ فارم پر خامی کی نشاندہی کرکے اسے ٹھیک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک پلیٹ فارم پر غیرمعمولی ٹریفک تھا جس کی وجہ سے سائبر حملے کی نشاندہی ہوئی۔

یہ معاملہ 12 جولائی کو سامنے آیا تھا جس کی پولیس تفتیش کر رہی ہے۔

ایرک ہوپ نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ حملے کے پیچھے کون ملوث ہے اور اس کا مقصد کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس، خارجہ، دفاع اور قانون کی وزارتیں سائبر حملے سے محفوظ رہیں کیونکہ وہ دوسرا آئی ٹی پلیٹ فارم استعمال کرتی ہیں۔

خیال رہے کہ ناروے یورپ کو گیس فراہم کرنے اور مغربی یورپ کا سب سے بڑا تیل برآمد کرنے والا ملک ہے



متعللقہ خبریں