روس کا جنگ کے آغاز کے بعد اوڈیسا شہر پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے: مئیر اوڈیسا

تروخانوف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ روس نے رات کے وقت شہر پر مختلف میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے

2013708
روس کا  جنگ کے آغاز کے بعد اوڈیسا شہر پر سب سے بڑا حملہ کیا ہے: مئیر اوڈیسا

اوڈیسا کے میئر گیناڈی تروخانوف نے اطلاع دی کہ روس نے جنگ کے آغاز کے بعد شہر پر سب سے بڑا حملہ کیاہے۔

تروخانوف نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ روس نے رات کے وقت شہر پر مختلف میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ حملے کے نتیجے میں کچھ مکانات کو نقصان پہنچا، تروخانوف نے کہا ہے کہ اس حملے میں   کسی کی ہلاکت  نہیں ہوئی تاہم  1 بچے سمیت 10 افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔

تروخانوف نے کہا کہ "آج کی رات خوفناک ترین راتوں میں سے ایک تھی۔ ہمیں جنگ کے آغاز کے بعد سے اس پیمانے پر کوئی حملہ یاد نہیں ہے۔

یوکرین کی زرعی پالیسی اور خوراک کی وزارت نے اطلاع دی ہے کہ روس نے اوڈیسا اور چورنومورسک کی بندرگاہوں پر حملہ کیا، اور 60 ہزار ٹن اناج جو اناج راہداری پر بھیجے جانے کا منصوبہ تھااس منصوبے کو نقصان پہنچا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی کہا کہ روس نے جان بوجھ کر یوکرین کے اناج کی تجارت کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اوڈیسا شہر کے قریب اور کیرووگراد کے علاقے میں واقع فوجی اڈے پر یوکرین کی فوج کی فوجی تنصیبات کو انتہائی درستگی والے میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں