جرمنی: یہ وقت یوکرین کی نیٹو رکنیت کے لئے موزوں وقت نہیں ہے

جرمن حکومت، ویلنیوس میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں یوکرین کی نیٹو رکنیت کی  دعوت نہیں دے گی

2009271
جرمنی: یہ وقت یوکرین کی نیٹو رکنیت کے لئے موزوں وقت نہیں ہے

جرمنی کا خیال ہے کہ یہ وقت یوکرین کی نیٹو رکنیت کے لئے موزوں وقت نہیں ہے۔

ذرائع  کے مطابق جرمن حکومت، لتھوانیا کے شہر ویلنیوس میں متوقع نیٹو سربراہی اجلاس میں یوکرین کی نیٹو رکنیت کی  دعوت نہیں دے گی۔

حکومت سے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ وقت یوکرین کی نیٹو رکنیت کے لئے  ٹھوس اقدامات کرنے کا وقت نہیں ہے۔

نیٹو  کے رکن اتحادیوں میں بھی اس معاملے میں کوئی اتفاق رائے موجود نہیں ہے۔ جرمنی زیادہ تر یوکرین کو امداد کی فراہمی  پر توجہ مرکوز رکھے جانے کا متقاضی ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران جرمنی، یوکرین کے لئے عسکری سامان کی فراہمی  کے بارے میں، اہم اعلان کرے گا۔

دوسری طرف جرمنی، سویڈن کی نیٹو  رکنیت کو مثبت سمجھتا ہے ۔  سویڈن نے ترکیہ کے مطالبات کے معاملے میں مثبت اقدامات کئے ہیں اور اس وجہ سے اس کی رکنیت کے لئے مثبت پیش رفت  ضروری  ہے۔

ذرائع کا موقف ہے کہ ترکیہ، سویڈن  کے معاملے میں طے شدہ اہداف تک پہنچ گیا ہے اور سویڈن کی اتحاد میں شمولیت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔



متعللقہ خبریں