اسپین میں فائر فائٹرز کا مظاہرہ

کل، ہزاروں فائر فائٹرز ،  پروفیشنل فائر فائٹرز یونین کوآرڈینیٹرشپ (CUBP) ​​کی کال پر میڈرڈ شہر کے مرکز میں جمع ہوئے نے فائر سروسز کے کوآرڈینیشن اورامور کی اانجام دہی سے  متعلق   بل کے پارلیمنٹ میں انتظار کے خلاف احتجاج کیا

1987423
اسپین میں فائر فائٹرز کا مظاہرہ

اسپین میں فائر فائٹرز نے اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں زیر التواء ایک قانونی ضابطے کی تاخیر کے باعث دارالحکومت میڈرڈ میں مظاہرہ کیا ہے۔

کل، ہزاروں فائر فائٹرز ،  پروفیشنل فائر فائٹرز یونین کوآرڈینیٹرشپ (CUBP) ​​کی کال پر میڈرڈ شہر کے مرکز میں جمع ہوئے نے فائر سروسز کے کوآرڈینیشن اورامور کی اانجام دہی سے  متعلق   بل کے پارلیمنٹ میں انتظار کے خلاف احتجاج کیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  مذکورہ بالا بل دو سال سے پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے، CUBP نے تاخیر کا ذمہ دار وزارت داخلہ کو ٹھہرایا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  آگ سے بچاؤ اور بجھانے کے اختیارات دوسرے پیشہ ور افراد کو سونپے گئے ہیں  جو ان امور کی انجام دہی کا کوئی تجربہ ہی نہیں رکھتے ہیں جس سے فائر سروسز کو حقیقی خطرہ لاحق  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایئرپورٹس کی نیم نجکاری کے نتیجے میں یہاں کام کرنے والے فائر فائٹرز اپنا اختیار کھو بیٹھے، اور آپس میں رابطہ اور اتھارٹی کے فقدان کی وجہ سے کام میں خلل پڑ رہا ہے۔ 2022 میں، اسپین میں جنگلات کی آگ میں اپنی تاریخ کا بدترین سال تھا، اور مجموعی طور پر 310 ہزار ہیکٹر سے زیادہ رقبہ جل  کر خاکستر ہوگیا تھا۔

اس سال کے اوائل میں جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے مارچ سے اب تک 40 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں