روس صدر زیلنسکی کو مروا سکتا ہے: دیمیترو کولیبا

یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے دعوی کیا ہے کہ  روس یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے

1984734
روس صدر زیلنسکی کو مروا سکتا ہے:  دیمیترو کولیبا

 یوکرینی وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے دعوی کیا ہے کہ  روس یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی  کو راستے سے ہٹانے کی کوشش کر سکتا ہے۔

 کولیبا نے جرمن بلڈ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا  کہ  اگر روس کو موقع ملا تو وہ صدر زیلنسکی پر قاتلانہ حملہ کروا سکتا ہے۔

 کولیبا نے  زیلنسکی  کو ہلاک کرنے سے متعلق  سابق روسی صدر دیمیتری میدویدیف کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میدویدیف ٹیلی گرام  پر آنے سے پہلے ووڈکا کم پیا کرے، میں صرف اتنا کہوں گا کہ  میدیودیف سے متعلق کسی قسم کا تبصرہ کرنا مجھے گوارا نہیں۔ روس کی اسٹریٹیجک حکمت عملی میں میدویدیف کا کردار کافی ہے۔

کولیبا نے کہا کہ جرمنی کی طرف سے ہمیں اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی ہو رہی ہے البتہ جنگ جیتنے کے لیے ہمیں مزید اسلحہ چاہیئے بالخصوص طویل الفاصلہ توپوں ،بکتر بند  گاڑیوں اور فضائی دفاعی نظام  قابل ذکر ہیں ،امید ہے کہ جرمنی ہمیں یہ فراہم کرے گا۔

 نیٹو میں رکنیت کے حوالے سے کولیبا نے کہا کہ اگر جرمنی ایک محفوظ اور خوشحال یورپ چاہتا ہے تو اسے یوکرین کی حمایت کرنا ہوگی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں