عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی روس اتوم کے جنرل مینیجر سے ملاقات

لیخاچیف اور گروسی  نے آج کلینین گراڈ میں زاپوریا جوہری ری ایکٹر پر بات چیت کی  جس میں ری ایکٹر کی سلامتی کو بحال کرنے کی کوششوں پر غور کرتے ہوئے  انہیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا

1970496
عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ کی  روس اتوم کے جنرل مینیجر سے ملاقات

 روس کے سرکاری جوہری توانائی ادارے روس اتوم کے جنرل مینیجر الیکسی لیخاچیف نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈااریکٹر رافیل ماریانو  گروسی سے ملاقات کی ہے ۔

 روس اتوم کے مطابق، لیخاچیف اور گروسی  نے آج کلینین گراڈ میں زاپوریا جوہری ری ایکٹر پر بات چیت کی  جس میں ری ایکٹر کی سلامتی کو بحال کرنے کی کوششوں پر غور کرتے ہوئے  انہیں جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔

واضح رہے کہ  جنوب مشرقی یوکرین میں واقع زاپوریا جوہری ری ایکٹر یورپ کا سب سے بڑا ری ایکٹر ہے جس پر چار مارچ کو  روس نے قبضہ کر لیا تھا۔

روس اور یوکرین  ری ایکٹر کے قریب حملوں کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈال رہے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں