روس۔ یوکرین جنگ سے ابتک یوکرین میں 8 ہزار 400 شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں

ابتک 8 ہزار 400 شہریوں کی اموات کی تصدیق  ہو چکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے  ہیں،  لیکن یہ تعداد برف کے پہاڑ کا صرف دکھائی دینے والا  رخ ہے

1968357
روس۔ یوکرین جنگ سے ابتک یوکرین میں 8 ہزار 400 شہری موت کے منہ میں جا چکے ہیں

اقوام متحدہ  کے انسانی حقوق کے اعلی کمشنر وولکر ترک نے  واضح کیا ہے کہ یوکیرین میں جاری جنگ  میں 8 ہزار 400 شہری مارے  گئے اور 14 ہزار سے   زخمی ہو ئے ہیں۔

ترک  نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی 52 ویں نشست کے دائرہ عمل میں یوکرین کی تازہ صورتحال پر ایک تقریر کی۔

یوکرین کے خلاف روس کی جنگ میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی انسانی حقوق  کی سنگین خلاف ورزیاں "حیرت انگیز حد تک معمول کا حصہ  بن چکی ہیں"کی وضاحت کرنے والے  ترک نے فروری 2022 سے جاری جنگ کے  حوالے سے  ڈیٹا  سے آگاہی کرائی۔

وولکر ترک نے بتایا ہے کہ   ابتک 8 ہزار 400 شہریوں کی اموات کی تصدیق  ہو چکی ہے جبکہ 14 ہزار سے زائد شہری زخمی ہوئے  ہیں،  لیکن یہ تعداد برف کے پہاڑ کا صرف دکھائی دینے والا  رخ ہے۔

عالمی معنوں میں زندگیوں کی مالیت

انہوں نے کہا  کہ زندگی کی عالمی قیمت کے بحران کے حوالے سے سب سے زیادہ سنگین مسائل کا سامنا ہے، اس سے تقریباً 1.6  ارب لوگوں کی زندگیوں اور معاش کو نقصان پہنچا ہے اور بہت سے ممالک میں استحکام کو خطرہ  لاحق ہواہے۔

 ترک نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اناج راہداری معاہدہ خوراک کے عالمی سطح پر تحفظ    کو برقر ار رکھنے اور دنیا بھر میں کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی  اہمیت کا حامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں