اسپین،مالٹا،آئرلینڈ اورسلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے: جوزف بوریل

یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی  پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ اسپین، مالٹا، آئرلینڈ اور سلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے

2138057
اسپین،مالٹا،آئرلینڈ اورسلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لیں گے: جوزف بوریل

یورپی یونین کے اعلی نمائندے برائے خارجہ امور اور سلامتی  پالیسی جوزف بوریل نے کہا کہ اسپین، مالٹا، آئرلینڈ اور سلووینیا فلسطینی ریاست کو تسلیم کریں گے۔

اسپین کے مقامی ریڈیو اسٹیشنوں میں سے ایک آر این ای پر اپنی نشریات میں جوزف بوریل نے اس سوال کا جواب دیا کہ کیا اسپین، آئرلینڈ، سلووینیا اور دیگر یورپی یونین کے ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی تاریخ کا تعین کیا گیا ہے تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں جانتا ہوں  اسپین 21 مئی کو فلسطین کو تسلیم کر لے گا کیونکہ ہسپانوی وزیر خارجہ  ہوزے مینوئل الباریس نے مجھے بتایا تھا ،بوریل نے کہا کہ مالٹا، آئرلینڈ اور سلووینیا بھی فلسطین کو تسلیم کریں گے۔

جب ان سے فلسطینی ریاست کی سرحدوں کے بارے میں پوچھا گیا تو بوریل نے کہا کہ یہ سرحدوں کا تعین ہم نہیں کر رہے  یہ تو  اقوام متحدہ کی قراردادوں میں پہلے ہی واضح ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ

نیتن یاہو امن کے حل پر تنقید نہیں کرتے وہ ان کی مخالفت کرتے ہیں، بین الاقوامی برادری نے نیتن یاہو سے رفح میں داخل نہ ہونے کو کہا لیکن انہوں نے اس  مطالبے پر کان نہیں دھرے۔

بوریل نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے دنیا بھر میں نتائج برآمد ہوں گے، اس سے امریکہ اور مغربی دنیا میں ہونے والے انتخابات بھی متاثر ہوں گے اور یونیورسٹی کے طلباء کی طرف سے فلسطین کی حمایت میں شروع ہونے والا احتجاج پوری مغربی دنیا میں پھیل جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں