پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

جنگ کے آغاز سے اب تک ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کُل تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ چُکی ہے: پولینڈ بارڈر سکیورٹی

1962322
پولینڈ میں یوکرینی مہاجرین کی تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی

یوکرین سے پولینڈ جانے والے مہاجرین کی تعداد 20 مارچ سے ایک کروڑ 5 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔

پولینڈ بارڈر سکیورٹی کے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان کے مطابق "روس۔یوکرین جنگ کے آغاز یعنی 24 فروری 2022 سے یوکرین سے پولینڈ کی طرف بھاری ہجرت جاری ہے۔ صرف کل یوکرین سے پولینڈ میں داخل ہونے والے مہاجرین کی تعداد 23 ہزار 900 افراد ہے۔ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک میں داخل ہونے والے مہاجرین کی کُل تعداد ایک کروڑ 5 لاکھ سے بڑھ چُکی ہے"۔

واضح رہے کہ روس۔یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کو ترک کرنے والے یوکرینی باشندوں کی تعداد 8 کروڑ 6 لاکھ ہے۔

پولینڈ میں کروائے گئے سروے کے مطابق ملکی آبادی کے 81 فیصد کی رائے میں روس۔یوکرین جنگ کی وجہ سے پولینڈ آنے والے مہاجرین کی مدد کرنی چاہیے۔



متعللقہ خبریں