روس میدان جنگ میں 60 سالہ پرانے ٹینکوں کو اتارنے پر مجبور ہوا ہے، برطانوی انٹیلی جنس

یہ ایک حقیقت پسندانہ امکان ہے کہ فرسٹ  گارڈز ٹینک آرمی یونٹس، جو کہ روس کی سرکردہ ٹینک فورس ہے، کو T-62 سے دوبارہ لیس کیا جائے گا

1955449
روس میدان جنگ میں 60 سالہ پرانے ٹینکوں  کو اتارنے پر مجبور ہوا ہے، برطانوی انٹیلی جنس

برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میں اعلان کیا گیا  ہے کہ  روس 1961 کے T-62 قسم کے سوویت یونین دور کے ٹینکوں کو گوداموں سے نکال کر میدان جنگ میں بھیجے  گا۔

برطانوی وزارت دفاع کی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے، "روسی فوج (یوکرین کی جنگ میں) بھاری بکتر بند گاڑیوں کے نقصان کی تلافی کے لیے 60 سال پرانے T-62  مرکزی جنگی ٹینکوں کو استعمال کرتے ہوئے  مزاحمت کی کوشش کر رہی ہے۔"

 رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ "یہ ایک حقیقت پسندانہ امکان ہے کہ فرسٹ  گارڈز ٹینک آرمی یونٹس، جو کہ روس کی سرکردہ ٹینک فورس ہے، کو T-62 سے دوبارہ لیس کیا جائے گا تاکہ پچھلے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔حال ہی میں اس بات کا تعین کیا گیا ہے کہ پہلی بار 1954 میں  جنگی میدان میں لائی جانے والی  روسی BTR-50 بکتر بند  گاڑیوں کو   بھی پہلی بار یوکرین میں تعینات کیا  گیا ہے۔ 2022 کے موسم گرما کے بعد سے ابتک تقریباً 8 سو عددٹی۔  62  کو گوداموں  سے  نکالا گیا ہے  اور کچھ میں رات کے اندھیرے میں نشانہ  لے سکنے کے نظاموں کو نصب کیا گیا ہے۔

 اسی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ  ان قدیم ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیو ں میں جدید  جنگی میدان میں بعض سیکیورٹی  خامیاں  بھی پائی جاتی ہیں۔

 



متعللقہ خبریں