صدر یوکرین نے خرسون شہر کی ملری ایڈمنسٹریشن کی سربراہ کو بر طرف کر دیا

روسی افواج نے سویلین انفراسٹرکچر پر متعدد بیرل راکٹ لانچروں سے 55 سے زیادہ حملے کیے ہیں

1954473
صدر یوکرین نے خرسون شہر کی ملری ایڈمنسٹریشن کی سربراہ کو بر طرف کر دیا

یوکیرینی صدر وولا دیمر زیلسنکی نے  خرسون شہر  کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کی صدر گالینا لوگو وایا کی  برطرفی   کی قرار داد پر دستخط کر دیے ہیں۔

یوکرین کے ایوان صدر کی ویب سائٹ پر خرسون  شہر کی ملٹری ایڈمنسٹریشن کی انتظامیہ میں تبدیلیوں سے  قرار داد کو جاری کر دیا گیا ہے۔   

زیلنسکی نے خرسون   شہر  ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ لوگوایا کو ایک فرمان کے ذریعے برطرف کر دیا اور دوسرے حکم نامے کے ساتھ ان کی جگہ رومن مروچکو کی تعیناتی کی ہے۔

یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ روس نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 24 فضائی اور 3 میزائل حملے کیے ہیں۔

یوکرینی مسلح افواج  کے ہیڈکواٹر   کے اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ روس  نے چاسوف اور زاپوریا شہروں پر تین میزائل داغے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی افواج نے سویلین انفراسٹرکچر پر متعدد بیرل راکٹ لانچروں سے 55 سے زیادہ حملے کیے۔

بیان میں دونیتسک کے علاقے میں روسی فوجیوں کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "دشمن بہموت کی سمت پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے اس شہر پر حملے کر رہا ہے۔"

بتایا گیا  ہے کہ ان  حملوں کو پسپا کر دیا گیا ہے ، یوکرین  فضائیہ نے ان علاقوں کو تیرہ  بار  نشانہ بنایا ہے جہاں روسی فوجی اور سازوسامان   کی ذخیرہ اندوزی کر رہے تھے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل پیٹرک رائیڈر نے ان الزامات کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے یوکرین کو روسی سرزمین پر اہداف پر حملے کے لیے انٹیلی جنس معلومات فراہم  کی ہیں۔

پینٹاگون کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رائڈر کا کہنا ہے کہ " یہ خیال کہ ہم یوکرینی باشندوں کو روس کے اندر مقامات کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس یا معلومات فراہم کر رہے ہیں، بالکل بکواس ہے۔ ہم روس کے ساتھ جنگ کی حالت ​​میں نہیں ہیں اور نہ ہی ہم روس کے ساتھ جنگ ​​کے خواہاں ہیں۔"



متعللقہ خبریں