ترک سفارت خانے کے قریب پی کےکے کا مظاہرہ،فینیش پولیس نے تفتیش شروع کردی
ہیلسینکی میں متعین ترک سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ اتوار کے روز سفارت خانے کی عمارت کے قریب ایک مظاہرے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے
1953624
فینیش پولیس نے اواخر ہفتہ دہشت گرد تنظیم پی کےکے کے حامیوں کی جانب سے ترک سفارت خانے کے قریب ایک مظاہرہ کرنے پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہیلسینکی میں متعین ترک سفارت خانے نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے گزشتہ اتوار کے روز سفارت خانے کی عمارت کے قریب ایک مظاہرے سے متعلق تفتیش شروع کر دی ہے۔
فینیش پریس کے مطابق، پی کےکے کے حامیوں نے 26 فروری کو ترک سفارت خانے کے قریب 20 کے قریب نقاب پوش افراد نے صدر ایردوان کی ایک تصویر کو آگ لگا دی تھی جس پر پولیس نے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی تھی ۔
بتایا گیا ہے کہ پولیس نے دو فینیش اور چارغیر ملکیوں کواس سلسلے میں گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں رہا کر دیا گیا ۔