16 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ترکیہ و شام کے لیے ڈونر کانفرس کا انعقاد

سویڈن یورپی یونین کی صدارت کے دوران "تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے"

1948715
16 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ترکیہ و شام کے لیے ڈونر کانفرس کا انعقاد

یورپی یونین  کے ٹرم چیئرمین سویڈن کے وزیر خارجہ توبیاس بلسٹروم کا کہنا ہے کہ 16 مارچ کو بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک ڈونرز کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں  ترکیہ اور شام کے زلزلہ زدگان کے لیے عالمی برادری سے عطیات جمع کیے جائیں گے۔

بلسٹروم نے یورپی یونین کے ممالک کے وزرائے خارجہ کو اکٹھا کرنے والے  خارجہ تعلقات کونسل کے اجلاس سے قبل7.7 اور 7.6 کی شدت کے زلزلوں کہ جن سے ہزاروں جانیں گئی ہیں کے بارے میں  ایک بیان دیا۔

بلسٹروم نے کہا کہ ان کا ملک یورپی یونین کی صدارت کے دوران "تباہ کن زلزلے سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہتا ہے" اور کہا کہ ڈونر کانفرنس مارچ کے پہلے ہفتے کے بجائے  16 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔

توبیاس بلسٹروم نے کہا کہ یہ کانفرنس یورپی یونین کمیشن کے ساتھ مشترکہ طور پر منعقد کی جائے گی، جس کا مقصد زلزلے کے سنگین نتائج کو ممکنہ حد تک کم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہمیں اس کانفرنس میں اعلیٰ سطح کی شرکت کی توقع ہے، اور ہم ترکیہ اور شام کے لوگوں کے لیے اپنی بہترین کوششوں کے دائرہ کار میں زیادہ سے زیادہ رقوم جمع کرنے کی امید کرتے ہیں۔‘‘



متعللقہ خبریں