میں کل ترکیہ کا دورہ کروں گا: اسٹالٹن برگ

میں، صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات، تعاون کی یقین دہانی اور اظہارِ تعزیت کے لئے، کل ترکیہ کا دورہ کروں گا: اسٹالٹن برگ

1946917
میں کل ترکیہ کا دورہ کروں گا: اسٹالٹن برگ

نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینز اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ وہ، اظہارِ ہمدردی و افسوس کے لئے، کل ترکیہ کا دورہ کریں گے اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

اسٹالٹن برگ نے نیٹو وزرائے دفاع اجلاس کے اختتام پر منعقدہ پریس کانفرنس میں نیٹو کی ترکیہ کے لئے امداد اور اپنے کل کے متوقع دورہ ترکیہ کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ تمام اتحادیوں کی ہمدردیاں اور تعاون ترکیہ کے ساتھ ہیں۔ نیٹو  نے، اس کے اتحادیوں  اور ساجھے داروں نے ترکیہ کے لئے امداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نیٹو اتحادی نقد امداد کے ساتھ ساتھ زلزلہ زدگان کے لئے خیمے بھی بھیجیں گے جو چند دنوں میں ترکیہ کو روانہ کر دئیے جائیں گے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ "میں، صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات، تعاون کی یقین دہانی اور اظہارِ تعزیت کے لئے، کل ترکیہ کا دورہ کروں گا"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "کل نیٹو وزرائے دفاع اجلاس کا آغاز زلزلہ زدگان کے لئے احتراماً خاموشی کے ساتھ کیا گیا۔ہم، ترکیہ کے ساتھ اتحاد و تعاون   پر اپنے اتحادیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں نے آج اجلاس کو تمام اتحادیوں سے امداد و اسٹریٹجک تعاون میں اضافے کی اپیل سے ختم کیا ہے"۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکیہ کے ضلع قاہرمان ماراش میں 7،7 اور 7،6 کی شدت سے زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز تحصیل پازارجک اور زیرِ زمین گہرائی 7 کلو میٹر تھی۔ زلزلہ ملک کے 10 اضلاع سمیت شام میں بھی شدت سے محسوس کیا گیا اور بھاری پیمانے پر جانی و مالی نقصان کا سبب بنا ہے۔ زلزلے کو صدی کی آفت قرار دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں