ایران میں حالیہ مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 481 ہو گئی ہے، ناروے

آئی ایچ آر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے  مظاہرین میں 35 خواتین بھی شامل ہیں  اور 64 کی عمر 18 سال سے کم تھی

1930522
ایران میں حالیہ مظاہروں میں  ہلاکتوں کی تعداد 481 ہو گئی ہے، ناروے

ناروے میں قائم ایرانی ہیومن رائٹس آرگنائزیشن  نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 481 ہو گئی ہے۔

آئی ایچ آر کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے  مظاہرین میں 35 خواتین بھی شامل ہیں  اور 64 کی عمر 18 سال سے کم تھی۔

31 میں سے 25 صوبوں کے اعداد و شمار شامل  ہونے والی رپورٹ میں واضح کیا  گیا ہے کہ سب سے زیادہ جانی نقصان صوبہ سیستان بلوچستان میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں سنیوں کی اکثریت ہے۔

مظاہروں کے بعد اب تک سزائے موت پانے والے 4 افراد کو ’دنیا میں فساد برپا کرنے‘ اور ’ریاست کے خلاف جنگ چھیڑنے‘ جیسے الزامات کے تحت پھانسی دی جا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں