توانائی کی بندش کے باوجود ہم فتح کی جانب گامزن ہیں: صدر ولادیمیر زیلنسکی

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں قوم  سے خطاب کرتے ہوئے  25 دسمبر کو اپنے ملک اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے ہر فرد کو مبارکباد دی ہے

1923455
توانائی کی بندش کے باوجود ہم فتح کی جانب گامزن ہیں: صدر ولادیمیر زیلنسکی

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روسی فوج کے حملوں کی وجہ سے ملک میں توانائی کے مسائل کے باوجود وہ فتح کے لیے لڑتے رہیں گے اور انہیں کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو پیغام میں قوم  سے خطاب کرتے ہوئے  25 دسمبر کو اپنے ملک اور دنیا بھر میں کرسمس منانے والے ہر فرد کو مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 24 فروری کو شروع ہونے والی روس-یوکرین جنگ  میں  روسی فوج نے کھیرسن شہر پر حالیہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا ہے اور ہم   ہر روسی قاتل کو تلاش کرکے اس کا بدلہ لیں گے۔

انہوں نے اب جبکہ  سال کے اختتام میں صرف چند دن باقی ہیں، یوکرین کے رہنما نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فضائی حملوں کے خلاف محتاط رہیں کیونکہ  روسی افواج  کسی وقت بھی  نئے حملے کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  روسی حملوں کی وجہ سے یوکرین میں بجلی کی بندش کے باوجود وہ  فتح کے لیے لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  اس کے باوجود ہمیں کسی بھی منظر نامے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔



متعللقہ خبریں