اٹلی، مسلح شخص نے تین خواتین کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا

اطالوی وزیر اعظم  جیورجیا میلونی نے   اس  المناک واقع کے بعد متاثرین کے  اہل خانہ سے تعزیت کی ہے

1917768
اٹلی، مسلح شخص نے تین خواتین کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا

اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک کیفے میں منعقدہ اپارٹمنٹ میٹنگ پر حملہ کرنے والے مسلح شخص نے تین خواتین کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔

بتایا گیا  ہے کہ  کیفے پر حملہ کرنے والا مشتبہ شخص 57 سالہ شخص تھا جسے اپارٹمنٹ کی  انتظامیہ کے ساتھ چپقلش تھی ، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

روم کے میئر روبیرتو گوالتیری نے واقعے کو ’خوفناک تشدد‘ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آج ایک غیر  ہنگامی  اجلاس منعقد کریں گے۔

پولیس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے سے پہلے ہی حملہ آور کو کیفے ٹیریا سے بے اثر کر دیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

اطالوی وزیر اعظم  جیورجیا میلونی نے   اس  المناک واقع کے بعد متاثرین کے  اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

پولیس نے حملے  کی  وجوہات کے بارے میں کوئی اعلان جاری نہیں کیا تو  مقامی میڈیا نے  حملہ آور  کے اپارٹمنٹ کی انتظامیہ کے ساتھ چپقلش ہونے کا دعوی کیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں