فرانس: ترکیہ کی ثالثی کے طفیل سمجھوتے میں توسیع نہایت اہم اقدام ہے جسے جاری رہنا چاہیے

ترکیہ کی ثالثی کے طفیل سمجھوتے کی مدت میں 120 دن کی توسیع کمزور ممالک کی مدد کے لئے نہایت ضروری اقدام ہے ۔ اس اقدام کا جاری رہنا ضروری ہے: صدر امانوئیل ماکرون

1911466
فرانس: ترکیہ کی ثالثی کے طفیل سمجھوتے میں توسیع نہایت اہم اقدام ہے جسے جاری رہنا چاہیے

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے بحیرہ اسود اناج راہداری سمجھوتے میں ترکیہ کے ثالثانہ کردار کے بارے میں کہا ہے کہ "ترکیہ کی ثالثی کے طفیل سمجھوتے کی مدت میں 120 دن کی توسیع کمزور ممالک کی مدد کے لئے نہایت ضروری اقدام ہے ۔ اس اقدام کا جاری رہنا ضروری ہے"۔

ماکرون نے ٹویٹر سے جاری کردہ ویڈیو میں سوویت دور کے 1932 ۔1933 کے سالوں میں یوکرین میں پیدا کردہ 'ہولڈومور' المیے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ 24 فروری سے جاری یوکرین۔روس جنگ نے دنیا کو غذائی بحران کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ بے بس ترین ممالک کو ایک ایسی جنگ کا بدل نہیں چُکانا چاہیے جو ان کا انتخاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپی یونین  کے "اتحادی کوریڈور" کے ذریعے اس وقت تک ہم یوکرین سے 15 ملین ٹن اناج کا اخراج یقینی بنا چُکے ہیں۔اقوام متحدہ کے زیرِ انتظام اور ترکیہ کے ثالثانہ کردار کے طفیل بحیرہ اسود اناج سمجھوتے کی مدت میں 120 دن کی توسیع  کمزور ممالک کی مدد کے لئے نہایت ضروری کاروائی ہے جسے جاری رہنا چاہیے"۔

صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ فرانس نے، یوکرین  کی طرف سے ہدیہ کئے گئے 25 ہزار ٹن اناج کو اقوام متحدہ کے عالمی غذائی پروگرام WFP کی وساطت سے صومالیہ پہنچانے کے لئے 14 ملین ڈالر کی امداد دی اور یوکرینی اناج کی یمن اور سوڈان کو فراہمی اور تقسیم کے لئے WFP کو 6 ملین یورو کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں