میڈرڈ میں نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس شروع

نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی میں  میثاق کے 30 رکن ممالک کے 269 ارکانِ پارلیمنٹ اور 11 مشترکہ وفود کے 100 ارکان اور 8 مبصر پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں

1908130
میڈرڈ میں نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کا اجلاس شروع

ترکیہ  کے 17 نمائندوں   کے بھی شریک ہونے والا نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے 68ویں جنرل اسمبلی کااجلاس اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں  میں شروع ہو گیا ہے۔

نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی میں  میثاق کے 30 رکن ممالک کے 269 ارکانِ پارلیمنٹ اور 11 مشترکہ وفود کے 100 ارکان اور 8 مبصر پارلیمانی وفود شرکت کر رہے ہیں۔

نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے ترک گروپ کی صدر عثمان آشکن باک کے علاوہ جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی سے 7، ریپبلکن پیپلز پارٹی سے 4، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے 2، نیشنلسٹ موومنٹ  پارٹی سے  2 اور گڈپارٹی سے 1  پارلیمانی ممبر اس اجلاس   میں ترکیہ  کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

اجلاس میں روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کی حمایت، 28-30 جون کو میڈرڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس میں کیے گئے نئے سٹریٹجک تصور کے فیصلوں پر عمل درآمد، نیٹو کے دفاعی اور ڈیٹرنس امور، روس کے خطرات کا جواب، سائبر سکیورٹی، موسمیاتی اثرات کے  سیکورٹی پر منفی اثرات  پر بات کی جائے گی۔

اعلیٰ حکام اور ماہرین سلامتی اور دفاعی امور پر مختلف نقطہ نظر پر بحث کیے جانے والے اجلاس کے اختتام پر  68ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس پیر 21 نومبر کو ہوگا جس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل ینز اسٹولٹن برگ بھی  شریک ہوں گے۔

 



متعللقہ خبریں