برطانیہ، امیگریشن سنٹر پر پیٹرول بم حملہ

فائر اینڈ ریسکیو سروس کی مداخلت سے علاقے میں آتش گیر مادے اور تیل بم  کے باعث لگنے والی  آگ پر قابو پالیا گیا

1899800
برطانیہ، امیگریشن سنٹر پر پیٹرول بم  حملہ

برطانوی شہر ڈوور میں امیگریشن بارڈر فورس کے ہیڈ کوارٹر پر  پیٹرول بم   پھینکنے والے شخص نے بعد میں خودکشی کر لی۔

برطانوی میڈیا میں  شائع خبر کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے امیگریشن سینٹر پر آتش گیر مادہ  پھینکا اور اس حملے کے بعد خودکشی کرلی۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کی مداخلت سے علاقے میں آتش گیر مادے اور تیل بم  کے باعث لگنے والی  آگ پر قابو پالیا گیا۔

پولیس کی ٹیمیں کچھ ہی دیر میں جائے وقوعہ پر  پہنچ گئیں اور علاقے  کی ناکہ بندی کر دی۔

وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس  واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کر دی گئیں، تاہم انہوں نے مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔



متعللقہ خبریں