فرانس، آگ کے بگولے سے بیسیویوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں

ملک  کے   صوبہ سومہ میں  شدید بارشوں ، ژالہ باری اور آندھی   سے  وسیع پیمانے کی  تباہ کاریاں

1896650
فرانس، آگ کے بگولے سے بیسیویوں مکانات کی چھتیں اڑ  گئیں

فرانس کے صوبے پاس دی کالائس  کے گاوں  بیہو کورت میں   ہوا کے بگولے کے باعث بیسیویوں مکانات کی چھتیں اڑ گئیں۔

  فرانس انفو کی خبر کے مطابق   بیہو کورت   گاوں  میں  طوفان  اور آگ کے بگولے نے تباہ کاریاں مچائیں۔

بیہوکورٹ کے میئر بینئٹ ونسنٹ کائلے  نے بتایا کہ گاؤں میں کچھ گھر اور ایک  گرجا گھر  جزوی طور پر تباہ ہو گئے، کچھ  گھروں  کی چھتیں اڑ گئیں اور علاقے کو  شدید نقصان  پہنچا۔

دفترِ گورنر نے بحران    ڈیسک کو فعال   بناتے ہوئے ضروری کاروائیاں کرنے کا حکم دیا ہے۔

ملک  کے   صوبہ سومہ میں  شدید بارشوں ، ژالہ باری اور آندھی   نے   وسیع پیمانے کی  تباہ کاریاں مچائی ہیں۔



متعللقہ خبریں