یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کا استعمال،یورپی یونین پابندیوں کی تیاری میں

یورپی یونین کمیشن  ایرانی ساختہ ڈرونز کے یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے سے متعلق ثبوت جمع کرتے ہوئے نئی پابندیوں کی تیاریوں میں ہے

1895050
یوکرین میں ایرانی ساختہ ڈرونز کا استعمال،یورپی یونین پابندیوں کی تیاری میں

 یورپی یونین کمیشن  ایرانی ساختہ ڈرونز کے یوکرین کی جنگ میں استعمال کرنے سے متعلق ثبوت جمع کرتے ہوئے نئی پابندیوں کی تیاریوں میں ہے۔

 یورپی یونین کمیشن کی ترجمان نبیلہ مصرالی  نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  ہمیں کافی دلائل مل چکے ہیں جس کےلیے کمیشن کے امور جاری ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ 17 اکتوبر کو منعقدہ یورپی یونین وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران یہ موضوع زیر بحث رہا ہے ۔

 یاد رہے کہ یورپی یونین نے  مہسا امینی کی زیر حراست موت کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں  لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ان پابندیوں میں ایران کے وزیر اطلاعات عیسی زارہپور سمیت 11 افراد پر  سیاحت اور اثاثوں کا انجماد شامل تھا۔

 



متعللقہ خبریں