"یوکیرین بحران" کے حل کے حوالے سے پوتن اور ایردوان کے درمیان بات چیت کا احتمال موجود ہے، کریملن

دیمتری  پیسکوف نے دارالحکومت  ماسکو میں اخباری نمائندوں  کو بریفنگ دیتے ہوئے یوکیرین  میں جاری جنگ  کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کیے

1890806
"یوکیرین بحران" کے حل کے حوالے سے پوتن اور ایردوان کے درمیان بات چیت کا احتمال موجود ہے، کریملن

روسی  صدارتی محل کریملن  کے ترجمان دیمتری  پیسکوف   کا کہنا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولا دیمر پوتن،  ان کے ملک اور مغرب کے درمیان "یوکیرین بحران" کے معاملے  پر  مذاکرات  کے احتمال پر بات چیت کر سکتے ہیں ۔

دیمتری  پیسکوف نے دارالحکومت  ماسکو میں اخباری نمائندوں  کو بریفنگ دیتے ہوئے یوکیرین  میں جاری جنگ  کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کیے۔

روس اور مغرب کے   مابین "یوکیرین بحران" کے زیر ِ عنوان  مذاکرات  کے ترکیہ میں منعقد کیے جانے کے حوالے سے قطعی معلومات  نہ ہونے کا ذکر کرنے والے پیسکوف نے  بتایا کہ "اس قسم کے مذاکرات  کے احتمال پر بات چیت کے لیے  ان کے مقاصد و نتائج  کیا کچھ ہو سکنے کو سمجھنے اور بعد میں  کسی فیصلے تک   پہنچنا  ہو گا۔

کریملن ترجمان نے مزید بتایا ک ایردوان اور پوتن ، 13 اکتوبر کو قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے  ایشیا میں تعاون اور اعتماد سازی  تدابیر کانفرس کے چھٹے سربراہی اجلاس کے دائرہ کار میں اس امکان پر تبادلہ خیال کر سکتے ہیں۔

یوکرین میں آج صبح ہونے والے میزائل حملوں کے بارے میں پیسکوف نے کہا کہ "یہ سب کچھ ایک خصوصی فوجی آپریشن کے دائرہ کار میں ہوتا ہے۔ یقیناً آپریشن کے اہم حصے کمانڈر ان چیف کو مطلع کیے بغیر نہیں کیے جاتے۔"

 



متعللقہ خبریں