یورپی یونین: گیس کا اخراج حادثہ نہیں ارادی اقدام ہے

یورپ کے انرجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے ارادی اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا: جوزف بوریل

1885577
یورپی یونین: گیس کا اخراج حادثہ نہیں ارادی اقدام ہے

یورپی یونین نے کہا ہے کہ نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 پائپ لائنوں سے  گیس کا اخراج ارادی اقدام ہے۔

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی جوزف بوریل نے یونین کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "بحیرہ بالٹک میں، پائپ لائن کو پہنچائے گئے نقصان کی وجہ سے، گیس کے اخراج پر ہمیں اندیشوں کو سامنا ہے"۔

بوریل نے کہا ہے کہ "ہماری تشویش کے پہلووں میں سلامتی و ماحول سب سے پہلے ترجیح ہیں۔ یہ واقعات ہم سب کو متاثر کر رہے ہیں اور محض اتفاقی واقعات نہیں ہیں۔ ہم گیس کے اخراج کے اسباب و وجوہات سے متعلق ہر طرح کی تحقیق کے ساتھ تعاون کریں گے اور  انرجی سکیورٹی میں اضافہ کرنے والے اقدامات اُٹھائیں گے"۔

بوریل نے کہا ہے کہ "یورپ کے انرجی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے ارادی اقدامات ناقابل قبول ہیں اور ان کا بھرپور جواب دیا جائے گا"۔

واضح رہے کہ ڈنمارک اور سویڈن  کے کھُلے سمندر میں روس کی نارتھ اسٹریم 1 اور نارتھ اسٹریم 2 پائپ لائنوں میں 3 مقامات پر گیس کے اخراج کی نشاندہی کی گئی تھی۔

مذکورہ دونوں ممالک نے جاری کردہ بیانات میں کہا تھا کہ ہمیں ایسے شواہد ملے ہیں کہ جن سے ثابت ہوتا ہے کہ گیس کا اخراج حادثہ نہیں ارادی اقدام ہے۔



متعللقہ خبریں