فرانس نے انرجی سیونگ پلان جاری کر دیا، آئیفل ٹاور کی روشنیاں گُل رہیں گی

پیرس کے علامتی مقام 'آئیفل ٹاور' کی روشنیاں رات کے ابتدائی حصے میں گُل رہیں گی

1879743
فرانس نے انرجی سیونگ پلان جاری کر دیا، آئیفل ٹاور کی روشنیاں گُل رہیں گی

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے علامتی مقام 'آئیفل ٹاور' کی روشنیاں رات کے ابتدائی حصے میں گُل  کر دی جائیں گی۔

پیرس بلدیہ کے، انرجی بچت پلان  کے دائرہ کار میں   کئے گئے، فیصلوں کے ساتھ آئیفل ٹاور کی روشنیاں مقامی وقت کے مطابق رات 23:45 پر بجھا دی جائیں گی۔

پیرس کی بلدیہ مئیر' این ہڈالگو'  نے ٹویٹر سے انرجی سیونگ پلان کے بارے میں بیانات جاری کئے ہیں۔

ہڈالگو نے کہا ہے کہ پیرس بلدیہ کی تمام عمارتوں کی روشنیاں رات 10 بجے گُل کر دی جائیں گی لیکن شہریوں کی سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے شاہراہوں اور گلیوں کی دو رویہ روشنیاں رات بھر روشن رکھی جائیں گی۔

بلدیہ مئیر نے کہا ہے کہ حالِ حاضر میں جو روشنیاں رات 01:00 تک روشن رہتی ہیں انہیں بھی رات 23:45 پر بجھا دیا جائے گا۔ اولڈ ہاوسز ، چائلڈ کئیر مراکز اور ان سے مشابہہ عمارتیں خارج دیگر تمام سرکاری عمارتوں میں ہیٹنگ درجے کو گرا دیا جائے گا اور اس سال انتظامی اداروں  کی عمارتوں میں  ہیٹنگ سسٹم کو ایک مہینہ تاخیر سے کھولا جائے گا۔

فرانس ذرائع ابلاغ کے مطابق بھی سرکاری عمارتوں کی روشنیوں کو جلد بجھانے کے لئے ابتدائی اقدامات 23 ستمبر کو نافذالعمل ہو جائیں گے۔  پیرس کے تمام علاقوں  کی بلدیہ عمارتیں، بلدیہ سے منسلک عجائب گھر اور تقریباً 52 میٹر  بلند سینٹ۔جیکوئس ٹاور بھی انرجی سیونگ پلان کا تابع ہو گا۔



متعللقہ خبریں