روس نوازنام نہاد انتظامیہ کا روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم  کروانے کا اعلان

روسی میڈیا  کے  مطابق، روس کے زیر کنٹرول علاقے زاپوریہیا کی انتظامیہ کے نام نہاد سربراہ Evgeniy Balitskiy نے "ہم روس کے ساتھ ہیں" فورم میں شرکت کی

1865328
روس نوازنام نہاد انتظامیہ  کا روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم  کروانے کا اعلان

یوکرین کے زاپوروزیان علاقے میں روس نواز س نام نہاد انتظامیہ  نے  روس میں شامل ہونے کے لیے ریفرنڈم  کروانے کا اعلان  کیا ہے۔

روسی میڈیا  کے  مطابق، روس کے زیر کنٹرول علاقے زاپوریہیا کی انتظامیہ کے نام نہاد سربراہ Evgeniy Balitskiy نے "ہم روس کے ساتھ ہیں" فورم میں شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنی  تقریر میں میں کہا کہ انہوں نے   روس کے ساتھ خطے کے اتحاد کے لیے ریفرنڈم کرانے کے فیصلے پر دستخط  کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ  ریفرنڈم موسم خزاں کے شروع میں کرانے کا منصوبہ ہے۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ روس یوکرین کی سرزمین پر غیر قانونی نام نہاد ریفرنڈم کروا کر کیف انتظامیہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات کا موقع کھو دے گا۔

روسی صدارتی محل کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے  کہا ہے کہ  انہوں نے مذکورہ ریفرنڈم کا اہتمام نہیں کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  یہ منصوبہ یہاں کے آبادکاروں  کا منصوبہ ہے اور وہ ہی اس ریفرنڈم کا اہتمام کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں