اٹلی:حکومت مستعفی،قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ

صدر ماتاریلا نے دراغی سے نگران وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کا کہتے ہوئے پچیس ستمبر کق قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کیا ہے

1858202
اٹلی:حکومت مستعفی،قبل از وقت انتخابات کا فیصلہ

اطالوی وزیر اعظم ماریو دراغی  نےعہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ، ملک میں اب قبل از وقت انتخابات ہوں گے۔

 واضح رہے کہ ماریو دراغی سابق بینکار تھے جنہوں نے 18 مہینے تک اتحادی حکومت چلائی۔

 صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات میں وزیر اعظم دراغی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے قبول کر لیا گیا تھا

ایوانِ صدر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، صدر ماتاریلا نے دراغی سے نگران وزیر اعظم کے طور پر کام جاری رکھنے کے لیے کہا ہے۔

اب  صدر ماتاریلا نے پارلیمان تحلیل کرکے  پچیس ستمبر کو نئے انتخابات منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ بدھ کے روز اطالوی  پارلیمان میں وزیراعظم دراغی کو ان کے تین اتحادیوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں دیا جس کے بعد ان کی حکومت کو دھچکا لگا تھا۔

وزیر اعظم دراغی کے دور حکومت میں اٹلی کے بانڈ اور بازار حصص میں 2011 کے بعد پہلی بار اضافہ ہوا تھا جبکہ انہوں نے معیشت کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کیے تھے۔



متعللقہ خبریں