یوکیرینی اناج کی ترسیل کے لیے استنبول میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، روسی ترجمان خارجہ

اجلاس میں  اناج کے مسئلے پر  جامع غور کیا گیا ہے۔  ممکنہ معاہدے کے فارمولوں کا تعین ہوا ہے جس پر فوجی وفود   بات کر رہے ہیں

1855276
یوکیرینی اناج کی ترسیل کے لیے استنبول میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے، روسی ترجمان خارجہ

روسی دفترِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زاہارووا کا  کہنا ہے کہ  یوکیرینی بندر گاہوں سے   محفوظ طریقے سے اناج کی ترسیل  کے  لیے  ترکی،  روس، یوکیرین اور اقوام متحدہ کے مابین   استنبول میں  منعقدہ چہار رکنی  اجلاس میں  ممکنہ  معاہدوں   کے بعض عناصر  کے فارمولے نکالے گئے ہیں۔

زاہا رووا نے دارالحکومت  ماسکو میں   آن لائن  ہفتہ وار پریس بریفنگ میں  یوکیرینی اناج کی ترسیل کے لیے کل استنبول میں  چہار رکنی اجلاس منعقد ہونے پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں  اناج کے مسئلے پر  جامع غور کیا گیا ہے۔  ممکنہ معاہدے کے فارمولوں کا تعین ہوا ہے جس پر فوجی وفود   بات کر رہے ہیں۔

ماریہ زاہارووا نے کہا کہ اناج سے متعلق رابطے اسی شکل میں جاری رہیں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان 24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے زہارووا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ مغربی ممالک یوکرین کو ہتھیار بھیج رہے ہیں،"اگرچہ امریکہ اور اس کے اتحادی کیف حکومت کی فوجی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن جاری رہے گا اور روسی انتظامیہ کے مقرر کردہ تمام اہداف کو حاصل کیا جائیگا۔"

ترکی اور آرمینیا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل  ذکر چھیڑتے  ہوئے زاہارووا نے کہا کہ وہ مستقبل میں اس عمل کو تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ "ہم اس حقیقت سے آگے بڑھ رہے ہیں کہ یہ خطے کے استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے مفاد میں ہے۔"



متعللقہ خبریں