روس کے یوکرینی شہر باہموت پر حملے

باہموت پولیس ایڈمنسٹریشن کے پریس آفیسر میجر پاولو دیاچینکو نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جنگی محاذ ضلع باہموت کے قریب  پہنچ گیا ہے

1854392
روس کے یوکرینی شہر باہموت پر حملے

روس-یوکرین جنگ کے جاری  رہنے والے یوکرین کے ڈونیٹسک علاقے سے متصل ہےاور فرنٹ لائن کے قریب واقع باہموت شہر   میں  بڑھتے  ہوئے روسی  حملوں کے نتیجے میں  بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

باہموت پولیس ایڈمنسٹریشن کے پریس آفیسر میجر پاولو دیاچینکو نے خطے میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جنگی محاذ ضلع باہموت کے قریب  پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہموت کا شہر اور علاقہ دشمن روسی افواج کی شدید گولہ باری کی زد میں ہے۔

دیاچینکو نے کہا کہ  روسی افواج نے باہموت اور آس پاس کی بستیوں پر حملوں میں بنیادی طور پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے طیاروں اور توپ خانے کے نظام سے داغے گئے میزائلوں کا استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ روز ہی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور تمام مقامات  ،اسکولوں اور یونیورسٹیوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دیاچینکو نے کہا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے شہر میں تقریباً 100 ہزار لوگ آبا د تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں اب تقریباً 30 ہزار شہری  موجود ہیں۔  انخلاء کا عمل ہر روز جاری ہے۔ لوگوں کو انخلاء کے پروگرام کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جا رہی ہے  اور  رضاکار انہیں مطلع کرتے  ہوئے ان کا انخلاء  کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فرنٹ لائن، جہاں شدید جھڑپیں ہوئیں، شہر کے مرکز سے 12 سے 15 کلومیٹر دور ہے، دیاچینکو نے جنہوں نے  ابھی  تک انخلاء نہیں کیاہے،  اپنے  ہی گھروں میں رہنے کی تلقین کی ہے۔

دیاچینکو نے کہا کہ "صورتحال زیادہ نازک ہے، خاص طور پر سولیدار اور سیورسک کے شہروں میں، جو باہموت سےقبل  محاذ کے  بہت قریب تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں وہاں انسانی امداد پہنچائی ہے، وہاں پر   بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں