یونان کے کئی علاقوں میں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے

ملک بھر میں تیز ہوا وں  کےباعث  آگ بجھانے کی کوششوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں

1851943
یونان کے کئی علاقوں میں جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے

یونان کے کئی علاقوں میں جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے کچھ دیہاتوں  اور ایک ہوٹل کو خالی کروائے جانے کی اطلاع ملی ہے۔

پاترا کے قریب امفیسا کے علاقے، آئونین سمندر میں زکینتھوس جزیرہ، پیلوپونیس میں کرینیڈی کا علاقہ، ایتھنز کے شمال میں شماتاری کا علاقہ، تھیسالونیکی کے قریب جزیرہ نما آئنروز اور ایلیا کے شہر میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے زمین اور فضاء سے کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر میں تیز ہوا وں  کےباعث  آگ بجھانے کی کوششوں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔

سول ڈیفنس ایڈمنسٹریشن کے حکم سے احتیاطی اقدام کے طور پر کچھ دیہات خالی کرائے گئے، وہیں کرانیڈی میں ایک ہوٹل کو خالی کرایا گیا۔ ہوٹل میں ٹھہرنے والوں کو سیف زون میں منتقل کر دیا گیا۔

آگ بجھانے  والی فائر بریگیڈ نے تیز ہوا کے باعث آگ کا خطرہ آج بھی جاری  رہنے سے متعلق خبردار کیا  ہے۔



متعللقہ خبریں