سویڈن کی آزاد  رکنِ پارلیمنٹ  امینہ کاکاباوے کی سویڈن اور ترکی کے معاہدے کا جائزہ لینے کا مطالبہ

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کی رپورٹ کے مطابق، کاکاباوے گزشتہ ہفتے اسپین میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل سویڈن، فن لینڈ اور ترکی کے درمیان سہ فریقی میمورنڈم کو "غیر قانونی"  قرار دیا ہے

1851865
سویڈن کی آزاد  رکنِ پارلیمنٹ  امینہ کاکاباوے کی سویڈن  اور ترکی کے معاہدے کا جائزہ لینے کا مطالبہ

سویڈن میں، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے حامی آزاد  رکنِ پارلیمنٹ  امینہ کاکاباوے نے سویڈن، فن لینڈ اور ترکی کے درمیان سہ فریقی میمورنڈم کے بارے میں اپنائے جانے والے رویے  پر سویڈن کی وزیر خارجہ این لِنڈے کے خلاف ایک مجرمانہ شکایت درج کروائی ہے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹی ٹی کی رپورٹ کے مطابق، کاکاباوے گزشتہ ہفتے اسپین میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل سویڈن، فن لینڈ اور ترکی کے درمیان سہ فریقی میمورنڈم کو "غیر قانونی"  قرار دیتے ہوئے وزیر خارجہ لنڈے کے اختیارات کی خلاف ورزی  کرنے کی شکایت کی ہے۔

سویڈن کی طرف سے ترکی کو اسلحہ برآمد کرنے  اور سویڈن مجرموں کو ترکی کے حوالے کرنے سے  متعلق  کیے گئے  وعدے سے پریشانی محسوس کرنے والی امینہ کاکاباوے نے  اس مادے کے جائزہ لینے  کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں