یورپ روسی گیس پر انحصار ختم کرے:زیلنسکی
زیلنسکی نے اہم یورپی رہنماؤں کے دورے کے بعد شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین آزادی کے بعد کبھی بھی یورپی یونین کے اتنے قریب نہیں آیا تھا
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے چار اعلیٰ یورپی سیاست دانوں کے کیف کے دورے کو اپنے ملک کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔
گزشتہ روز جرمن چانسلر اولاف شولس، فرانسیسی صدر امانویل ماکروں، اطالوی وزیر اعظم ماریو دراگی اور رومانیہ کے صدر کلاؤس یوہانس کییف پہنچے تھے۔
ان یورپی رہنماؤں نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا جب یوکرین نے ایک بار پھر جنوب اور مشرق میں روس کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے مزید ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے درخواست کی۔
زیلنسکی نے اہم یورپی رہنماؤں کے دورے کے بعد شام کو ایک ویڈیو تقریر میں کہا کہ یوکرین آزادی کے بعد کبھی بھی یورپی یونین کے اتنے قریب نہیں آیا تھا۔
زیلنسکی نے مزید کہا کہ یورپ کو روسی گیس پر انحصار ختم کرتےہوئے روس کے تمام مالی ذرائع روکنا ہونگے۔
بتایا گیا ہےکہ جرمن چانسلر شولس اور فرانسیسی صدر ماکروں نے یوکرین کی یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست کی حمایت کی ہے۔
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی