روس کا اپنے غلے اور اناج  کو صرف "دوست ممالک" کو فروخت  کرنے کا اعلان

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) میں خطاب کرتے ہوئے، روسی وزیر زراعت دیمتری پیٹروشیف نے سپلائی چین کی ٹوٹ پھوٹ اور مالی حسابات میں مشکلات جیسے  کئی چیلنجوں پر روشنی ڈالی ہے

1844829
روس کا  اپنے غلے اور اناج  کو صرف "دوست ممالک" کو فروخت  کرنے کا اعلان

روس  نے اپنے غلے اور اناج  کو   صرف "دوست ممالک" کو فروخت  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (SPIEF) میں خطاب کرتے ہوئے، روسی وزیر زراعت دیمتری پیٹروشیف نے سپلائی چین کی ٹوٹ پھوٹ اور مالی حسابات میں مشکلات جیسے  کئی چیلنجوں پر روشنی ڈالی ہے ۔

پیٹروشیف نے کہا کہ روس کو ان رکاوٹوں پر قابو پانا ہو گا تاکہ ان ممالک کو خوراک فراہم کی جا سکے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری زرعی مصنوعات، غلہ اور اناج  صرف  ان ممالک کو فروخت کیا جاسکے گا  جو ہمارے دوست ہیں اور ہمارے لیے رکاوٹیں اور مشکلات پیدا نہیں کرتے ہیں۔

روسی صدر ولادیمیر پوتن  نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ ان کا ملک اس سال گندم کی ریکارڈ فصل کی توقع رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کچھ ممالک قحط کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں، روسی رہنما نے دعویٰ کیا کہ اس صورتحال کا ذمہ دار مکمل طور پر "مغربی ممالک " ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ دو ماہ میں گندم کی قیمتوں میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہوا ہے  جس کی وجہ  دنیا بھر میں اناج کا بحران کا پیدا ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمی حالات اور نئی قسم کی کورونا وائرس (کوویڈ 19) کی وبا سے متاثر ہونے والی خوراک کی عالمی منڈی کو 24 فروری سے جاری روس یوکرین جنگ اور ماسکو کے خلاف مغربی پابندیوں کی وجہ سے ایک اور دھچکا لگا ہے۔



متعللقہ خبریں