یوکرین میں اسلحہ کا گودام تباہ کر دیا گیا ہے: روس کا دعوی

روسی وزارت دفاع کے مطابق، ٹرینوپولی میں واقع اس گودام میں کییف حکومت نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دیا گیا اسلحہ ذخیرہ کر رکھا تھا

1841799
یوکرین میں اسلحہ کا گودام تباہ کر دیا گیا  ہے: روس کا دعوی

روس نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین میں ایک بڑے اسلحہ کا گودام کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ٹرینوپولی  علاقے میں واقع اس  گودام میں کییف حکومت نے امریکہ اور یورپی یونین کی طرف سے دیا گیا اسلحہ ذخیرہ کر رکھا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ کروز میزائل سے اس فوجی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ روس نے یوکرین کے تین ایس یو۔ پچیس جنگی طیارے مار گرائے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں