برآمداتی غذائی اجناس یوکرین میں سڑ رہی ہیں،ذمہ دار روس ہے:بوریل

جوزف بوریل نے کہا کہ  روس  کی جانب سے یوکرینی بندرگاہوں کو بند کرنے سے مکئی اور گندم جیسی  برآمداتی غذائی اجناس سڑ رہی ہیں جس کی ذمے داری ہمارے خیال میں روس پر عائد ہوتی ہے

1838045
برآمداتی غذائی اجناس یوکرین میں سڑ رہی ہیں،ذمہ دار روس ہے:بوریل

 یورپی یونین کے خارجہ تعلقات  اور سلامتی کے اعلی نمائندہ جوزف بوریل نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں اناج کی  قلت کا ذمہ دار روس ہے ۔

بوریل نے  اس حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا  یورپی یونین کا روس کے خلاف  پابندیوں کا مقصد اس کی جنگی استعداد کو کمزور کرنا ہے جن میں زرعی مصنوعات شامل نہیں ہیں۔

 بوریل نے کہا کہ  روس  کی جانب سے یوکرینی بندرگاہوں کو بند کرنے سے مکئی اور گندم جیسی  برآمداتی غذائی اجناس سڑ رہی ہیں جس کی ذمے داری ہمارے خیال میں روس پر عائد ہوتی ہے۔

بوریل نے مزید کہا کہ کریملن اس سلسلے میں غلط بیانی سے بھی کام لے رہا ہے، ہم  اس جنگ کے خاتمے کے لیے تمام عالمی ممالک  کے ساتھ یک جہتی میں ہیں۔

 



متعللقہ خبریں