یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کو15 تا20 سال کا عرصۃ درکار ہوگا:فرانس

فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور   کلیمنٹ باون  نے کہا ہے کہ  یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت  کے لیے 15 تا20 سال کا عرصہ درکار ہوگا

1830483
یوکرین کی یورپی یونین میں شمولیت کو15 تا20 سال کا عرصۃ درکار ہوگا:فرانس

فرانسیسی وزیر برائے یورپی امور   کلیمنٹ باون  نے کہا ہے کہ  یوکرین کو یورپی یونین میں شمولیت  کے لیے 15 تا20 سال کا عرصہ درکار ہوگا۔

 وزیر نے بتایا کہ  صدر امانویل  ماکروں کی جانب  سے یوکرین  کو یورپی یونین سے جلد از جلد ہم آہنگ بنانے کے لیے مدد کا یقین دلانے سمیت یورپی سیاسی تنظیم کے قیام کی پیشکش کا بھی اعادہ کیا گیا ہے، ہم یوکرین کو کسی دھوکے میں  نہ رکھ سکتے  ہیں اور نہ ہی اس سے جھوٹ  بول سکتے   ہیں۔

 ایک ریڈیو پروگرام میں گفتگوکے دوران  فرانسیسی وزیر نے  کہا کہ ہمیں درست ہونا پڑے گا، جو یہ کہتے ہیں کہ یوکرین کو چھ ماہ یا ایک دو سال میں یورپی  یونین کی رکنیت مل جائے گی وہ جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں،ہمارے خیال میں اس عمل کی تکمیل کے لیے  15 تا20 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔

 صدر ماکروں کی طرف سے یورپی سیاسی تنظیم کے قیام کی تجویز پر  اگلے ماہ یورپی یونین اجلاس میں غور کیا جا سکتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں