سویڈن کا نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والے اجلاس میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 15 مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے فیصلے کے مطابق ہم نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کی حمایت کرتے ہیں

1827238
سویڈن کا نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ

سویڈن میں برسراقتدار سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہونے والے اجلاس میں نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ 15 مئی کو ہونے والے پارٹی اجلاس کے فیصلے کے مطابق ہم نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست کی حمایت کرتے ہیں۔

سویڈن کی وزیر اعظم میگڈالینا اینڈرسن نے کہا کہ یہ ان کے ملک کی سلامتی کے لیے بہترین فیصلہ ہے۔

سویڈن کی وزیر خارجہ این لنڈے نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اپنی پارٹی کے فیصلے کو "تاریخی" قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج، سویڈش سوشل ڈیموکریٹک پارٹی نے نیٹو کے دفاعی اتحاد میں رکنیت کے لیے اپنی درخواست کو منظور کرکے  ایک تاریخی فیصلہ لیا۔ یوکرین پر روسی حملے (24 فروری کو) نے سویڈن اور یورپ کے لیے مجموعی طور پر سلامتی کی صورتحال کو مزید خراب کر دیا۔

 

انہوں نے کہا کہ سویڈن کی پارلیمنٹ میں اس فیصلے پر بحث کے بعد بتایا گیا کہ سویڈن اور فن لینڈ مشترکہ طور پر بدھ تک نیٹو کی رکنیت کے لیے درخواست دیں گے۔



متعللقہ خبریں