پولینڈ: پوتن 'آڈولف ہٹلر اور جوزف اسٹالن' سے زیادہ خطرناک ہیں

روس کے صدر ولادی میر پوتن 'آڈولف ہٹلر اور جوزف اسٹالن ' سے زیادہ  خطرناک ہیں: وزیر اعظم ماٹیوسز موراویسکی

1825480
پولینڈ: پوتن 'آڈولف ہٹلر اور جوزف اسٹالن' سے زیادہ خطرناک ہیں

پولینڈ کے وزیر اعظم ماٹیوسز موراویسکی نے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پوتن 'آڈولف ہٹلر اور جوزف اسٹالن ' سے زیادہ  خطرناک ہیں۔

انگریزی روزنامہ ڈیلی  ٹیلی گراف کے لئے انٹرویو میں موراویسکی نے کہا ہے کہ پوتن، ہٹلر اور اسٹالن دونوں سے زیادہ خطرناک ہیں۔ ان کے پاس صرف مہلک ہتھیار ہی نہیں ہیں بلکہ پروپیگنڈہ پھیلانے کے لئے میڈیا  بھی ان کے ہاتھ میں ہے۔

موراویسکی نے کہا ہے کہ پوتن کی "روسکی میر" یعنی "روسی امن" آئیڈیالوجی  پورے یورپ کے لئے ایک مہلک خطرہ  ہے۔ انہوں نے پوری بین الاقوامی برادری سے یوکرین کو پوتن کے اثرات سے نکالنے کی اپیل کی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے یوکرین کے اتحادیوں کو فوجی تعاون سے بڑھ کر بھی کوششیں کرنے کی دعوت دی ہے۔



متعللقہ خبریں