روس یوکرین میں جنگ نہیں جیت سکے گا: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز نے روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا یوکرین میں جنگ جیتنا نا ممکن ہے اور یوکرین دائما  دنیا کے نقشے پر آزاد ملک رہے گا

1824006
روس یوکرین  میں جنگ  نہیں جیت سکے گا: جرمن چانسلر

جرمن چانسلر اولاف شولز نے روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کا یوکرین میں جنگ جیتنا نا ممکن ہے اور یوکرین دائما  دنیا کے نقشے پر آزاد ملک رہے گا۔

اولاف شولز نے دوسری جنگ عظیم کے یورپ میں خاتمے کی 77 ویں یاد کے موقع پر  ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ  روس کی یوکرین میں جاری جنگ کب ختم ہوگی اس بارے میں کہنا  فی الوقت مشکل ہے البتہ  یہ واضح ہے کہ  روس اس جنگ میں نہیں جتیے گا،یوکرین دنیا کے نقشے پر آزاد رہے گا،  آزادی اور سلامتی کا بول بالا ہوگا۔

شولز نے کہا کہ  روسی صدر یوکرین کو زیر کرنے  اور یوکرینی عوام کے تشخص اور ان کی بقا کو ختم کرنےکی کوشش میں ہیں ،دوسری جنگ عظیم  کے نتائج میں  سب سے اہم دنیا کو دوبارہ کسی بڑی جنگ کے خطرے میں نہ جھونکنا تھا مگر یورپ میں دوبارہ سے جنگ چھڑی جسے ختم کرنے کے لیے جر منی نے تمام کوششیں کی ہیں۔

 جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ  روس کے خلاف پابندیوں کا جبکہ  یوکرین کے خلاف  مدد کا سلسلہ جاری ہے اور جرمنی  نیٹو کی سلامتی کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں