بحیرہ روم میں کشتی کے ڈوبنے سے 44 تارکین وطن ہلاک

ہسپانوی غیر سرکاری تنظیم کیمینانڈو فرونٹیرس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع مغربی صحارا کے مغرب میں بوجاڈور سے روانہ ہونے والی ایک کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی

1823849
بحیرہ روم میں کشتی کے ڈوبنے سے 44 تارکین وطن ہلاک

اطلاع ملی ہے کہ   مغربی صحارا کے ساحل سے روانہ ہو نے اور اسپین کے جنوب مغرب میں واقع کینری جزائر جانے کی کوشش  کرنے والے    غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی کشتی کے ڈوبنے کے نتیجے میں 44 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہسپانوی غیر سرکاری تنظیم کیمینانڈو فرونٹیرس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے ساحل پر واقع مغربی صحارا کے مغرب میں بوجاڈور سے روانہ ہونے والی ایک کشتی غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 44 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں جبکہ  12  افراد  کو  زندہ  بچا لیا گیا ہے۔

کیمینانڈو فرونٹیرس کی ترجمان ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اپنی جانیں گنوانے والے تارکین میں سے 7 کی لاشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔

اسی طرح کا ایک واقعہ 11 مارچ کو بھی اسی علاقے میں پیش آیا تھا اور کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 سے زائد تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

جبکہ شمالی افریقی ساحلوں سے کینیری جزائر کی طرف امیگریشن میں سال کے آغاز سے تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے، 7 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن اسپین   پہنچ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں