یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: پوتین

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکرون سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

1821893
یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں: پوتین

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکرون سے ٹیلی فون پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو یوکرین کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔

خبر کے مطابق، صدرپوتین نے یوکرینی نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کے اصولی طریقوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کیف کی عدم مطابقت اور سنجیدگی سے کام کرنے کی عدم خواہش کے باوجود روسی فریق اب بھی بات چیت کو تیار ہے۔

کریملن نے مزید کہا کہ صدر پوتین نے ماکرون کو روس کے یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن یعنی حملے کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

انھوں نے مغرب سے مطالبہ کیا کہ وہ یوکرین کو ہتھیارمہیاکرنے کا سلسلہ بند کرے۔

دونوں لیڈروں نے جنگ سے عالمی غذائی سلامتی کو درپیش خطرے پر بھی بات چیت کی ہے اورصدر پوتین نے باور کرایاکہ ان کے ملک پر مغرب کی عاید کردہ پابندیوں نے صورت حال کو مزید خراب کردیا ہے۔

گزشتہ ہفتے یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی نے کہا تھا کہ وہ بحران کے خاتمے کے لیے ولادی میرپوتین کے ساتھ بات چیت کو تیار ہیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ میں یہ چاہتا ہوں یا نہیں۔

گزشتہ تین سال کے دوران میں جو میرے پاس تھا،جو لوگوں نے مجھے دیا، میں روسی صدر سے جنگ  کے خاتمے پر بات چیت کرنے کو تیارتھا۔

اب یہ وہی اشارے ہیں جو وہ بڑے پیمانے پرحملہ کرنے سے پہلے بھیج رہے تھے مگرمیں ایک بارپھراس بات پر زور دیتا ہوں کہ وہ  پُرامن تصفیے کے لیے تیارنہیں ہیں۔



متعللقہ خبریں