روس ہمارے شہروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے:زیلنسکی

قوم سے خطاب میں صدرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی بمباری مسلسل جاری ہے اور وہ ہمارے شہروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے

1813684
روس ہمارے شہروں کو تباہ کرنے کے درپے ہے:زیلنسکی

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس خارکیف میں عام رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

خبر کے مطابق ،قوم سے خطاب میں صدرزیلنسکی نے کہا کہ یوکرین کے شہر خارکیف میں روسی بمباری مسلسل جاری ہے۔

صدر نے کہا کہ روسی فوج مقامی عہدے داروں  اور تنظیموں کے لیڈروں کو اغوا کرتے ہوئے اساتذہ  کے خلاف سازشیں اور ریٹائرڈ افراد کی تنخواہیں  ضبط کر رہی ہے۔اس کے علاوہ وہ انسانی امداد قبضے میں  لیتے ہوئے ہماری عوام کو فاقہ کشی پرمجبور کررہی ہے۔

زیلنسکی  نے کہا کہ کریملن ماریوپول کی طرح دونباس کو بھی تہس نہس کرنے کے درپے ہے جبکہ دونیسک اور لوہانسک کا بھی یہی حال ہے،مسلسل بمباری کے نتیجے می خارکیف شہر میں چار روز کے دوراناٹھارہ  افراد ہلاک اور 106زخمی ہو چکے ہیں،روسی تیل کی برآمدات پر پابندی کی ضرورت ہر گزرتے روز بڑھ رہی ہے  اور مغرب اب اس بات کا معترف ہو چکا ہے کہ روس انہیں عدم استحکام کا نشانہ بنانے  کی کوشش میں ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیراعظم نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماریوپول کے کچھ حصے یوکرینی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماریوپول میں روس کے محاصرے کرنے کے مطالبے کے باوجود لڑائی جاری ہے۔

 روسی حملے کے بعد سے اب تک تقریباً 4 ملین یوکرینی ملک سے انخلا کرچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دو روز قبل کیف  کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی فوج کے کیف سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں



متعللقہ خبریں